ترکی کا انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں آرمینیاکی ممکنہ شرکت کا خیر مقدم

 

ترک وزیر خارجہ چاوش اوغلو نے کہا ہے انکے آرمینیائی ہم منصب مارچ میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ترکی اور آرمینیا کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششیں تیز تر کردی گئی ہیں۔ گزشتہ روز آرمینائی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے انکا ملک اے ڈی ایف میں شرکت کرے گا۔
چاوش اوغلو کا کہنا ہے کہ آرمینیا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے اعتماد سازی کا عمل جاری ہے۔ یاد رہے کہ آذربائیجان بھی انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کرے جو گزشتہ برس آرمینیا کے ساتھ 44روزہ جنگ میں فتح یاب رہا جس میں انقرہ کے تعاون نے اہم کردار ادا کیا ۔
ترکی اور آرمینیا طویل عرصہ سے متعدد مسائل پر اختلافات کا شکار رہے ہیں، بشمول آرمینیا کی جانب سے 1915 میں پہلی جنگ عظیم کے دوران سلطنت عثمانیہ کی آرمینیائی آبادی سے متعلق تاریخی واقعات پر موقف اورسرحدی تنازعات۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More