دوحہ ،طالبان میں قطر میں غیر ملکیوں کے انخلا کا معاہدہ

دوحہ (پاک ترک نیوز) افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا کیلئے قطر اور طالبان میں معاہدہ طے پا گیا ۔کابل ایئر پورٹ سے چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے غیر ملکیوں کا انخلا دوبارہ شروع ہو گا ۔
تفصیلات کے مطابق طالبان اور قطر کے درمیان غیر ملکیوں کے انخلا کا معاہدہ طے پا گیا ۔معاہدے کے تحت کابل ائیرپورٹ سے چارٹرپروازوں کے ذریعے غیرملکیوں کا انخلا دوبارہ سےشروع ہوگا۔قطر ائیرویز کی کابل ائیرپورٹ سے ہفتے میں 2 چارٹرڈ پروازیں چلائی جائیں گی۔
قطر ایئر ویز کی چارٹرفلائٹس کے ذریعے امریکہ اور دیگر ممالک اپنے شہریوں کو افغانستان سےنکالیں گے۔ ان پروازوں کے ذریعے جان کےخطرے سے دوچار افغانوں کا بھی انخلا کرایاجائےگا۔
قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمان الثانی نے طالبان سے معاہدے کی تصدیق کر دی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More