روسی صدر دورہ چین کے بعد ترکی آئیں گے ،رجب طیب اردگان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اس امید کا اظہار کیا ہےکہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن چین کے دورے کے بعد ترکی کا دورہ کریں گے۔
اردگان نے جمعرات کے روز کیف روانگی سے قبل پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ آج، ہماری یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات ہوگی۔ اور صدر پوٹن نے ہمیں بتایا ہےکہ وہ چین کے دورے کے بعد ترکی کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیا ن تلخی کو دور کرنے کے لئے اعتماد سازی کے اقدامات کی ضرورت ہے۔ اور مجھے امید ہے کہ ہم دونوں ریاستوں کے درمیان اس بے چینی پر کامیابی سے قابو پا لیں گے۔
ترک رہنما نے یہ بھی نوٹ کیا کہ انقرہ خطے میں کشیدگی کو قریب سے دیکھ رہا ہےاور تمام فریقوں سے بات چیت میں شامل ہونے کا مطالبہ کرتا ہے۔
اردگان نے مزید کہا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ ہم یوکرین کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم تمام فریقین کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں تاکہ خطے میں امن قائم ہو سکے۔ میں اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ ہم امن اور اعتماد کی فضا کے قیام کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More