لاہور(پاک ترک نیوز) قومی فاسٹ بائولر محمد حسنین کا بائولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیدیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ غیر قانونی باؤلنگ ایکشن سے متعلق محمد حسنین کی رپورٹ درست ہے اور امید ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نگرانی میں محمد حسنین کا ایکشن درست ہوجائے گا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق محمد حسنین اپنا باؤلنگ ایکشن درست کر کے دوبارہ ٹیسٹ دیں گے اور فاسٹ باؤلر محمد حسنین ٹیسٹ کلیئر ہونے پر دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ہیڈ کرکٹ آپریشن آسٹریلیا پیٹر روچ نے محمد حسنین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جلد ہی حسنین کو دوبارہ خوش آمدید کہیں گے۔
محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ لاہور میں آئی سی سی کی منظور شدہ بائیو مکینک لیب میں ہوا تھا۔
کرکٹ آسٹریلیا نے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کے بولنگ ٹیسٹ رپورٹ کا اعلان کیا تھا اور محمد حسنین کی ایک سے زائد گیندوں پر ٹیسٹ میں اعتراض سامنے آیا تھا۔ قومی فاسٹ بائولر محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن بگ بیش لیگ میں رپورٹ ہوا۔
اگلی پوسٹ