ترکی کی "مہربان ٹرین” 750 ٹن امدادی سامان لیکر افغانستان پہنچ گئی

ہرات (پاک ترک نیوز)ترکی کی "مہربان ٹرین” 750 ٹن امدادی سامان لیکر ایران اور ترکمانستان کے راستے4,168 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے افغانستان میں اپنی منزل پر پہنچ گئ ہے۔
ترک تعاون وامداداور رابطہ ایجنسی کے مطابق ٹرین کا استقبال ایک تقریب میں ترکی کے سفیراور افغان عبوری حکومت کے حکام نے شمال مغربی صوبہ ہرات میں کیا۔ سرکاری ایجنسی نے ٹویٹ کیا ہےکہ یہ امداد ملک کے تمام 34 صوبوں میں تقسیم کی جائے گی۔
امدادی سامان کی یہ ریل گاڑی جسے ـ "مہربان ٹرین” کا نام دیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ کے آخر میں ترکی کے دارالحکومت انقرہ سے روانہ ہوئی تھی۔ترکی سے کم از کم 11 انسانی ہمدردی کے گروپ، ریاست کے زیر انتظام ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (AFAD) کی چھتری تلے، افغانستان کو انسانی امداد فراہم کر رہے ہیںجسے خوراک کی کمی کے بحران کا سامنا ہے اور ہنگامی امداد کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق اس وقت نصف افغان آبادی کو شدید بھوک کا سامنا ہے۔ 9 ملین سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور لاکھوں بچے سکولوں سے باہر ہیں۔اس سے قبل، اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں نے 2022 میں افغانستان میں انسانی تباہی کو روکنے کے لیے 4.4 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی اپیل کی تھی۔جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے بھی خبردار کیا ہے کہ لاکھوں افغان موت کے دہانے پر ہیں، انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان کے منجمد اثاثے جاری کرے اور اس کے بینکنگ سسٹم کو شروع کرے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More