ابوظہبی(پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات نے 15 فروری سے کورونا پابندیاں بتدریج ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ این سی ای ایم اے کے اعلان کے مطابق تمام اقتصادی اور سیاحتی سہولیات، شاپنگ مالز اور ٹرانسپورٹ اور تقریبات میں کم افراد کی پابندی ختم کردی گئی ہے اور فل کپیسٹی کے ساتھ تقریبات میں شہری شرکت کرسکیں گے۔
یہ اعلان نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی نے اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ پابندی ختم کرنے کے ساتھ ساتھ مساجد میں نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلے کو ایک میٹر تک کم کر دیا گیا ہے۔