وزرا کی بہترین کارکردگی ،مراد سعید کا پہلا نمبر

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی پر 10وفاقی وزارتوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔ مراد سعید پہلے ،اسد عمر دوسرے اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر تیسرے نمبر پر رہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے بہترین کارکردگی پر 10 وفاقی وزارتوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ وفاقی وزیر مراد سعید پہلے ،اسد عمر دوسرے ،ثانیہ نشتر تیسرے شفقت محمود چوتھے جبکہ شیریں مزاری پانچویں نمبر پر رہیں۔چھٹے پر خسرو بختیار، ساتویں پر معید یوسف جبکہ عبدالرزاق دائود آٹھویں نمبر پر رہے۔ شیخ رشید کا نواں اور فخر امام کی وزارت کا دسواں نمبر رہا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شہزاد ارباب نے پہلے ہی بتا دیا تھا ٹاپ 10 کون ہیں اس لیے باقی وزراء نہیں آئے، مراد سعید کی وزارت کی کارکردگی بہترین ہے، مراد سعید کو پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد دیتا ہوں، تعریفی اسناد کی تقسیم سے وزارتوں کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی وزارتوں کو مراعات دی جائیں گی، سزا اور جزا کے بغیر دنیا کا کوئی نظام کامیاب نہیں ہوسکتا۔
وزیراعظم نے کہا کہ گورننس کا مقصد عوام کی زندگی میں بہتری لانا ہونا چاہیے، ہمیں اپنی برآمدات کو فروغ دے کر معیشت کو مستحکم بنانا ہے، بہتر کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کے بونس میں اضافہ کیا جائے گا، معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے غیر روایتی حل تلاش کرنا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More