سب سے بڑی خلائی دوربین جیمزویب کی بنائی گئی پہلی تصاویر جاری

کیلی فورنیا (پاک ترک نیوز) ناسا نے سب سے بڑی اور جدید خلائی دوربین جیمز ویب کی بنائی گئی تصاویر جاری کردی گئیں۔ تصاویر میں ٹیلی سکوپ کی سیلفی بھی شامل ہے۔
تفصیلات کےمطابق پہلی تصاویر جو زمین پر موصول ہوئی ہیں ان میں سورج سے ملتا جلتا ایک ستارہ ہے۔ اس ستارے کو HD 84406 کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جیمز ویب نے اپنے ہی آئینے کی بھی ایک تصویر بھیجی ہے جو اب مکمل طور پر کھل چکا ہے۔جیمز ویب، ہبل ٹیلی سکوپ کی پیش رو ہے اور اس کا مقصد کائنات کے وجود میں آنے کے اسرار جاننا ہے۔
ناسا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی تصاویر دھندلی ہیں، دوربین دور دراز کے ستاروں اور کہکشاوں کی تصاویر مئی لینا شروع کر ے گی۔ یہ تصاویر زمین پر جون تک پہنچیں گی۔
جیمز ویب خلا میں بھیجی گئی اب تک کی سب سے جدید اور بڑی دوربین ہے جو لاکھوں کلومیٹر دور سیاروں اور ستاروں کی کھوج لگانے میں خلائی ماہرین کی مدد کرے گی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More