پاکستان کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 4مارچ کوہو گا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) فنانشل ایکشن ٹاسک فور س(ایف اے ٹی ایف )کا اجلاس 4مارچ کو پیرس میں ہو گا جس میں پاکستان کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔
اجلاس سے قبل فیٹف کے انٹرنیشنل کو آپریشن ریویو بورڈ کا اجلاس 24، 25فروری کو ہوگا، جس میں پاکستان پر سفارشات مرتب کی جائیں گی یہی سفارشات فیٹف اجلاس کے سامنے رکھی جائیں گی۔
پاکستان نے فیٹف کی طرف سے متعین کردہ 27 میں سے 26 اہداف مکمل کرلیے تھے، اسکے بعد اینٹی منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے 7 مزید اہداف دے دیے گئے۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے تمام اہداف پر کام جاری ہے، پاکستان نیک نیتی سے اہداف پر عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More