کیف (پاک ترک نیوز)
گزشتہ روز یوکرین کے کئی سرکاری ادارے اور بڑے بینکوں کی ویب سائٹس کو طاقتور سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا۔یوکرین کی وزارت دفاع اور افواج کی ویب سائٹس کے علاوہ دو بینکو ں کی ویب سروسز حملے سے متاثر ہوئیں۔
حملے کے بعد یوکرینی ماہرین نے تیزی سے بینکوں کی ویب سروسز کی بحالی کا کام شروع کیا اور آئندہ کسی حملے سے بچاو کیلئے اقدامات اٹھائے۔یہ سائبر حملہ روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتے ہوئے تناوٗ کے دوران ہواجب امریکہ کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ماسکو یوکرین پر کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے۔جبکہ ماسکو کی جانب سے مغربی دعووٗں کو مسترد کیا جاتا رہا ہے۔ گزشتہ روز کریملن نے اعلان کیا کہ اسکے کچھ فوجی یوکرین ی سرحدوں کے قریب تربیتی مشقیں مکمل کرنے کے بعد واپس جارہے ہیں۔تاہم امریکہ نے کہا ہے کہ روس کے دعوے کی تصدیق نہیں کی جاسکی۔