پی ایس ایل 7،یونائیٹڈ کو زلمی کا چیلنج درپیش

لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )7 کے دوسرے مرحلے میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائے گا ۔اسلام یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں جاری ایونٹ کے دوسرے مرحلے کے 24ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے ۔میچ شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا ۔
یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور نوجوان فاسٹ بولر ذیشان ضمیر انجری کے باعث کے آج ان ایکشن نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب پشار زلمی کو بھی فاسٹ بولر ثاقب محمود بھی پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک چار چار میچ جیت چکی ہیں۔
ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی تیسری اور پشاور زلمی کی چوتھی پوزیشن ہے۔جیت کی صورت میںپلے آف مرحلے میں رسائی آسان ہو سکتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More