برازیلیا(پاک ترک نیوز) برازیل کے شہر پیٹرو پولس میں شدید بارشوں سے تباہی ،سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 100سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ۔حکام نے شہر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
سیلاب کے باعث گھروں کو شدید نقصان پہنچا اور لینڈ سیلائیڈنگ کے باعث کئی سڑکیں بند ہو گئیں ۔ ریسکیو اہلکاروں کو امدادی کارروائیوں میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
برازیل کے صدر جائر بولسونارو جو بیرونی دورے پر ہیں نے ٹوئٹ میں وزرا کو متاثرین کی فوری امداد کیلئے ہدایات جاری کی ہیں۔سول ڈیفنس کے مطابق 1600کے قریب خاندان بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاک ہونیوالوں میں آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔
سیلاب کے باعث دو ڈیم بھی پھٹ گئے ، اور ایک اندازے کے مطابق 63 ہزار کے قریب افراد بے گھر ہوئے۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ