بجلی 2روپے 59پیسے فی یونٹ سستی

کراچی (پاک ترک نیوز) نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2روپے 59پیسے سستی کردی۔نوٹیفکیش جاری کردیا گیا ۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی ایک روپے 80پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی ۔اتھارٹی نے 2فروری 2022کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی ۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق صرف مارچ کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔ ٹیرف میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے،لائف لائن اور زرعی صارفین پرہو گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More