دبئی (پاک ترک نیوز ) پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دبئی ایکسپو 2020 کا دورہ کیا ۔ وہ پہلے پاکستان پویلین گئے اور پھر ترک پویلین کا دورہ کیا ۔
ترک پویلین پہنچنے پر امارات میں ترکی کے سفیر نے شاہ محمود قریشی کا خیر مقدم کیا اور پویلین کے مختلف حصے دکھائے ۔
وزیرخارجہ نے ترک ثقافت کو منفرد انداز میں اجاگر کرنے اور تاریخی ورثے کی عمدہ نمائش پر ترک حکام کو مبارکباد دی اور وزیٹر بک میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے ۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب اور چین کے پویلین کا دورہ بھی کیا۔