جرمنی سے امریکہ بیش قیمت گاڑیاں لانے والے بحری جہاز میں آتشزدگی

نیو یارک (پاک ترک نیوز) بیش قیمت گاڑیاں کے ساتھ جرمنی سے نیو یارک سفر کرنیوالے بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی ۔جہاز پر موجود عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

جہاز بحر اوقیانوس میں سفر کر رہا تھا کہ نا معلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی۔ پرتگال کی بحریہ کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے تاہم عملے کے 22ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔

امریکی میڈیا کے مطابق متاثرہ جہاز پر ہزاروں بیش قیمت گاڑیوں کو جرمنی سے امریکہ منتقل کیا جا رہا تھا ۔ابھی تک جہاز پر موجود گاڑیوں کے نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More