واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے روس کے یوکرین حملے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کا بھرپور جواب دیں گے ۔ روس کے یوکرین پر حملے کے حوالے سے امریکی صدر جوبائیڈن آج قوم سے خطاب کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے روس کے یوکرین پر حملے کے نتیجے میں ہونے والے تباہ کن انسانی نقصان پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا یوکرین حملے پر روس کو جوابدہ ٹھہرائے گی ۔ امریکہ اور ا س کے اتحاد متحد ہیں اور فیصلہ کن انداز میں جواب دیں گے۔
نیٹو چیف جینز سٹولٹن برگ نے بھی روس کے یوکرین پر حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ روس نے یوکرین پر بلا اشتعال حملہ کیا ہے ، مشکل وقت میں نیٹو یوکرین کے عوام کے ساتھ ہیں۔روس نے بے شمار جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔نیٹو اتحادیوں کے دفاع کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا روس نے خود مختار ملک کیخلاف جارحیت کا راستہ اختیار کیا ۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی روسی کے یوکرین پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا ہے کہ روسی صدر نے بلا اشتعال حملہ کر کے خونریزی اور تباہی کا راستہ چنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روس یوکرین کے سر پر بندوق تھامے کھڑاہے ۔روس جنگ روکنے کی بات ن ہیں سن رہا، جنگ کے باعث بے پناہ جانی نقصان ہو سکتا ہے۔