کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ہم کسی صورت جنگ نہیں چاہتے ہیں۔ آج بھی مسئلہ بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں مگر روسی صدر اس بات سے انکار کر رہے ہیں۔
یوکرین کے صدر کا کہنا تھا کہ روس کے حملے کا بھرپور جواب دیں ہم اپنی بقا کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے ۔ جنگ میں صرف یوکرین اور روس کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا نقصان ہو گا۔
یوکرینی وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روس نے بیلسٹک اور کروز میزائلوں سے حملہ کیا ہے، دارالحکومت کیف، ماریوپول، اڈیسا اور دیگر شہروں پر حملے ہوئے ہیں۔یوکرینی وزیر خارجہ نے بھی روسی حملے پر شدید ردعمل دیا، انہوں نے کہا کہ روس نے یوکرین پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا، یوکرین اپنا دفاع کرے گا، فتح ہماری ہوگی۔
امریکہ، برطانیہ اور نیٹو کی جانب سے بھی یوکرین پر روسی حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین پر حملے کے ردعمل میں کہا کہ یوکرین پرروسی حملہ تباہ کن انسانی نقصان کاسبب بنےگا، معاملے پر دنیا روس کو جوابدہ ٹھہرائے گی، امریکا اور اتحادی متحد اور فیصلہ کن انداز میں جواب دیں گے، یوکرین پر روسی حملے کے نتائج پر آج قوم سےخطاب کروں گا۔