یوکرین پر روسی حملہ ناقابل قبول ہے، اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روس کا حملہ ناقابل قبول ہے۔روس نے منسک معاہدے کی خلاف ورزی کی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے روسی فوجی مداخلت پر سیکیورٹی سربراہی اجلاس بلا لیا ۔
صدر ایردوان کی سربراہی میں دارالحکومت انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں منعقدہ سمٹ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا۔ سمٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ترکی یوکرین کے سیاسی اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More