یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبا کو لانے کیلئےپلان تیار

 

کیف (پاک ترک نیوز) قومی ائرلائنز کے سربراہ ائرمارشل ارشد ملک نے وزارت خارجہ کے حکام سے رابطہ کیا ہے کہ پی آئی اے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے تیارہے ۔
حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملتے ہی پی آئی اے یوکرین کیلئے خصوصی طیارہ بھیجے گا ۔
ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 کے ذریعے زیادہ سے زیادہ پھنسے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔

سی ای او پی ائی اے اور یوکرین میں پاکستانی سفیر میجر جنرل(ر) نوئل کھوکھر میں بھی رابطہ ہوا اور طے پایا ہے کہ

یوکرین میں موجود 2 ہزار پاکستانی طالبعلموں کی وطن واپسی کیلئے آپریش تیار ہے،

تمام پاکستانی طالب علم یوکرین کے شہر ٹرنوبل میں یکجا ہوں گے

۔ ٹرنوپل میں پاکستانی سفارت خانہ زمینی راستے سے پولینڈ تمام طالبعلموں کو منتقل کرے گا

پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ پولینڈ سے طالبعلموں کو وطن واپس پہنچائے گا

پرواز کی تیاری کی جارہی ہے، طالبعلموں کے پولینڈ پہنچتے ہی پرواز روانہ کردی جائے گی،

دوسری جانب یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے کو دارالحکومت کیف سے ٹرنوپل شہر منتقل کردیا گیا ہے اور تمام پاکستانیوں کوانخلا کے لیے ٹرنوپل پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے کا ایک فوکل پرسن بھی کیف میں پاکستانی طلباء کی سہولت کے لیے دستیاب ہے۔ اس فوکل پرسن سے اس نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ +380681734727۔
جبکہ ٹرنوپل میں فوکل پرسن کی تفصیلات یہ ہیں:ڈاکٹر شہزاد نجم سیل نمبر +380632288874 +380979335992
پاکستانی سفارتخانے کے مطابق کھارکیو سے ٹرینیں چل رہی ہیں اور ٹرنوپل / کیف تک ٹکٹ دستیاب ہیں۔ ایسے شہروں میں جہاں اس وقت پبلک ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں ہے،وہاں موجود پاکستانی طلبا سفارت خانے کے اعزازی تعلیمی مشیر سے رابطہ کریں انہیں نقل و حمل کا انتظام کرنے اور طلباء کو ٹرنوپل لانے کا کام سونپا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More