5جنریشن جنگ اور میڈیا کا کردار

محمد بلال افتخار خان
ففتھ جنریشن جنگ کے نظریے کے مطابق جنگ صرف روایتی ہی نہیں بلکہ معلوماتی، تکنیکی، سفارتی اور اقتصادی ،سیاسی اور ثقافتی محاذ پر ہائبرڈ کے طور پر لڑی جاتی ہے۔اس نظریے کے مطابق مخالف قوم کی داخلی سیاست میں تبدیلی حقیقی جنگ اور یلغار کے بغیر ہی مقاصد کا حصول ممکن بنا دیتی ہے جو روایتی جنگ کی نسبت بہت سستی بھی پڑتی ہے۔ آسان لفظوں میں دشمن کے اذہان میں کنفیوزن پھیلا کر ، خود ساختہ نظریات اور تشریحات کے ذریعے کنٹرول حاصل کیا جاتا ہے اور پھر دشمن خود ہی اپنی شکست کا سامان اکھٹا کر کے جارح ملک کی پالیسی امپلیمینٹیشن میں مدد گار بن جاتا ہے۔
اس جنگ کی حکمت عملی بہت سادہ ہے۔ سائیبر ، انفارمیشن ، سفارت کاری ، سیاست اور ثقافتی فالٹ لائینز کو استعمال کرتے ہوئے دشمن کی جنگ لڑنے کی ہمت کو ، اُسے آپس میں ہی الجھا کر ختم کر دیا جاتا ہے۔ قوم کے مشترکہ عقائد پر مسلسل حملے کیئے جاتے ہیں ۔ دشمن جتنا زیادہ منقسم ہوتا جاتا ہے ، حملہ آور کی طاقت اتنی ہی زیادہ ہوتی جاتی ہے کیونکہ دشمن کے اپنے ہی اختلافات اُس کے خلاف استعمال ہوتے ہیں۔
ففتھ جنریشن وار صرف پراپرگینڈا ہی نہیں بلکہ بلکہ دشمن فالٹ لائینز کو استعمال کرنے کے لئے تمام تکنیکی ، انٹیلیجنس اور سفارتی و فوجی حربے استعمال کرنے کا نام ہے۔۔
2014 میں یوکرین میں میدان ریوولوشن یا میدان انقلاب ، یوکرین میں روس کے اثرورسوخ کے لیئے ایک شدید ضرب تھی کیونکہ یہ انقلاب نیٹو کو داخلے کا رستہ دے رہا تھا جو روسی سیکیورٹی کے لیئے ایک بڑا خطرہ تھی۔
اسی دور میں روس نے یوکرینی اشرافیہ کی جانب سے مغرب نوازی کو دیکھتے ہوئے ہائبرڈ جنگ کا آغاز کیا ۔۔ اس جنگ کی حکمت عملی موجودہ روسی چیف آف سٹاف جنرل ویلری گریزموو کی تشکیل شدہ تھی۔۔روسی چیف آف جنرل سٹاف جنرل ویلری گریزموو نے اپنے مضمون The Value of Science Is in the Foresight. میں پیش کی۔ جس کے مطابق ہائیبرڈ وار کا ٹاگٹ یا مقصد To hack enemies mindہے ۔یعنی دشمن ملک کے شہریوں کے اذہان کو ہیک کرنا۔ اب جو دوست کمپیوٹرز اور ٹیکنولوجی کو جانتے ہیں وہ سمجھ سکتے ہیں کہ ہیکنگ کی کامیابی اس میں ہے کہ جس کو ہیک کیا جا رہا ہے وہ اس سے لا علم رہے ۔ اس چیز کو سوشل انجینئرنگ بھی کہتے ہیں۔
روس نے اس حکمت عملی کو اپناتے ہوئے جہاں ہامی گروپس کی مادی، انفارمیشنل اور معاشی مدد کی۔ وہاں کنفیوزن کو حد درجہ بڑھانے کے لیئے اپنے مخالفین کو بھی سپورٹ دیتے ہوئے انہیں بھی منیپیولیٹ کر کے اپنے حق میں استعمال کیا۔ اور پھر انہوں نے ہی کریمیا پر حملے اور قبضے کا جواز مہیا کیا۔
(جاری ہے)

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More