امریکی سینیٹ نے ڈونلڈ بلوم کی پاکستان میں بحیثیت سفیر تعیناتی کی توثیق کردی

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ کی سینیٹی نے سینئر سفارتکار ڈونلڈ بلوم کی پاکستان میں امریکی سفیر کی حیثیت سے تعیناتی کی توثیق کردی ہے۔پاکستان میں طویل عرصے سے امریکا کا کوئی سفیر نہیں ہے۔ اس وقت انجیلا ایگلر بحیثیت ناظم الامور خدمات انجام دے رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کی سینیٹ نے سینئر سفارت کار ڈونلڈ بلوم کی پاکستان میں نئے امریکی سفیر کی حیثیت سے تعیناتی کی توثیق کردی ہے۔ پاکستان میں اگست 2018 سے امریکا کا کوئی سفیر نہیں ہے۔
گزشتہ برس اکتوبر میں امریکی صدربائیڈن نے ڈونلڈ بلوم کو پاکستان کیلئے نیا سفیر نامزد کیا تھا، ڈونلڈ بلوم سفارت کاری کا طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ ڈونلڈ بلوم اس سے پہلے تیونس میں بطور امریکی سفیر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے جب کہ انہیں افغانستان میں بحیثیت قونصلر کام کرنے کا بھی وسیع تجربہ ہے اور وہ لیبیا کے لیے بھی ناظم الامور رہ چکے ہیں۔ ڈونلڈ بلوم ایک کیریئر فارن سروس ڈپلومیٹ ہیں۔
امریکی سفیر مقبوضہ بیت المقدس کے اسرائیلی قونصل خانے میں بھی قونصل جنرل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بغداد میں ملٹی نیشنل فورس انگیجمنٹ سیل کے سیاسی قونصلر تھے۔ ڈونلڈ بلوم نے مشی گن کی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور وہ روانی سے عربی بول سکتے ہیں، ان کی پاکستان تعیناتی کے لیے امریکی سینیٹ سے توثیق کا مرحلہ ابھی باقی ہے۔
ڈونلڈ بلوم سےقبل ڈیویڈ ہل اگست سال 2018 تک پاکستان میں بطور سفیر خدمات انجام دیتے رہے۔ ڈیویڈ ہل کے بعد پال وائن جونز نے ناظم الامور ( چارج ڈی افیئرز ) کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں۔ دو سال تک پاکستان میں فرائض انجام دینے کے بعد وہ اگست 2020 میں مشن مکمل کرکے واپس امریکا لوٹ گئے، جس کے بعد امریکی ناظم الامور اینجلا پی ایگلر نے عہدہ سنبھالا۔
پاکستان میں سفیر نامزد ہونے سے قبل وہ تیونس میں امریکی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، بلوم کی پاکستان کے لیے نامزدگی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب واشنگٹن امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد افغانستان کی صورت حال کو سنبھالنے کے لیے کام کر رہا ہے۔


ان کی تعیناتی کے موقع پر امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ شراکت داری علاقائی سلامتی کیلئےاہم ہے۔ امریکی سینیٹ کی جانب سے بدھ 2 مارچ کو ڈونلڈ بلوم کی تعنیاتی سے متعلق بیان سامنے آیا، جس میں ڈونلڈ بلوم کی پاکستان میں سفیر کی حیثیت سے تعیناتی کی توثیق کی گئی۔، امریکی محکمہ خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈونلڈبلوم کو سفیر تعیناتی کی توثیق پر مبارکباد بھی دی گئی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے بیان میں کہا کہ پاکستان کےساتھ شراکت داری علاقائی سلامتی کیلئے اہم ہے، تجارت ، سرمایہ کاری، انسانی حقوق کے معاملے پر پارٹنرشپ ضروری ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More