روس نے یوٹیو ب ،فیس بک اور ٹوئٹر پر پابندی عائد کردی

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس نے فیس بک ،یوٹیوب اور ٹوئٹر پر پابندی عائد کردی۔روس کا کہنا ہے کہ غیر ملیک میڈیا دنیا کے سامنے جزوی نظریہ پیش کر رہا ہے ۔
گزشتہ روز ماسکو نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔روس نے میڈوزا اور ریڈیو لبرٹی خبر رساں ادارے بھی بلاک کردئیے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بی بی سی کو امن خراب کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے میڈیا کے نگران ادارے نے ٹوئٹر تک رسائی کو بند کر دیا۔روس میں ٹوئٹر کے ساتھ ساتھ فیس بک اور یوٹیوب پر بھی بندش کا سامنا ہے۔
مغربی حکومتیں روس کے اس دعوے کو مسترد کر رہی ہیں، اور روسی سرکاری میڈیا پر تعصب کا الزام لگا رہی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More