انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترک امدادی طیارے شہریوں کو نکالنے اور امداد پہنچانے کیلئے 10روز قبل یوکرین پہنچے ۔ لیکن جنگ میں تیزی آنے کے بعد سے وہ یوکرین میں ہی پھنس کے رہ گئے ہیں۔
ایسا فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے ہوا ہے جس کے بعد سے ترک طیارے حالات سازگار ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ ترکی اس حوالے سے روس اور یوکرین کے حکام سے رابطے میں ہے۔
ترکی کے وزیر دفاع کا کہنا ہےکہ طیاروں کو بحفاظت ترکی واپس لانےکی کوششیں جاری ہیں جبکہ ہوائی عملہ یوکرین میں ترکی کے سفارت خانے میں مقیم ہے۔