راولپنڈی ٹیسٹ ،آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) راولپنڈی میں جاری تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے ۔ پاکستان نے کھانے کے وقفے تک بغیر کسی نقصان کے 76رنز بنا لئے ہیں۔امام الحق 40جبکہ عبداللہ شفیق 33رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی ساری ٹیم 459 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
قبل ازیں آج کھیل شروع ہونے پر آسٹریلیا نے سات وکٹوں کے نقصان پر 449 رنز سے اننگز کا آغاز کیا، پیٹ کمنز کو محض 8 رنز پر نعمان علی نے شکار کیا۔ ناتھن لیون کو بھی نعمان علی نے پویلین کی راہ دکھائی، وہ صرف 3 رنز بنا سکے۔ یوں ساری مہمان ٹیم 459 کے مجموعے پر آوٹ ہو گئی۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں 17 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
نعمان علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور ساجد خان نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ 97، مارنس لبوشین 90 ، سٹیو سمتھ 78 رنز بنا نمایاں رہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 476 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More