کیف (پاک ترک نیوز) روس اور یوکرین میں 6شہروں سے شہریوں کے محفوظ انخلا کیلئے 12گھنٹوں کی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان یوکرین کے 6 شہروں میں 12 گھنٹوں کی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا گیا ہے تاکہ شہریوں کا انخلا ہو سکے۔دوسری جانب یوکرین اور روس کے وزرائے خارجہ نے ترکی میں مذاکرات کے لیے ملاقات پر اتفاق کر لیا اور یہ حملہ شروع ہونے کے بعد پہلی بار ہوا ہے۔ اس ملاقات کی تجویز ترکی کے وزیر خارجہ نے دی تھی۔
یوکرین شمال مشرق شہرسومی کے میئر کا کہنا ہے کہ شہری کاروں اور بسوں کے ذریعے شہر چھوڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ اینر ہوڈر کے میئر نے کہا کہ زیادہ تر خواتین اور بچوں کے قافلے وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ روسی فوج نے یوکرین کے مشرقی شہر ماریوپول میں بمباری کی جس کی زد میں میٹرنٹی ہسپتال بھی آیا۔