ترکی کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سال کے آخر تک 26ارب ڈالر ہو جائے گا

انقرہ (پاک ترک نیوز)ترکی کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جنوری 2022میں نمایاں اضافے کے بعد 7.1 ارب ڈالر (106.2ارب لیرا ) تک پہنچ گیاہے اور سال بہ سال کی بنیاد پراس میں 5.3 ارب ڈالر کا اضافہ ہواہے۔
گذشتہ روز جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ترکی کے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں اضافے کی وجوہات میں سےایک اشیا کے تجارتی خسارے میں نمایاں اضافہ ہے جو 6.4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 8.3 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔چنانچہ جنوری میں ملک کا 12 ماہ کا رولنگ خسارہ 20.2 ارب ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب سونے اور توانائی کا خرچ نکال دیں تو کرنٹ اکاؤنٹ میں 1.5 ارب ڈالر کا سرپلس پوسٹ کیا گیا، جو پچھلے سال کے اسی مہینے میں 1.3 ارب ڈالر کے سرپلس سے زیادہ ہے۔
مزید براں 2022 کے آخر میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں 26.52 ارب ڈالر کا خسارہ دیکھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔جبکہ دسمبر 2021 میں کرنٹ اکاؤنٹ میں 3.84 ارب ڈالر کا خسارہ تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More