ایشیا ہاکی کپ کی میزبانی انڈونیشیا کو مل گئی

لاہور(پاک ترک نیوز) ایشیا ہاکی کپ کا میلہ انڈونیشیا میں سجے گا ۔ ایشین ہاکی فیڈریشن اور انڈونیشن ہاکی فیڈریشن کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا ہاکی کپ 23 مئی سے جکارتہ میں شرو ع ہوگا، ایونٹ کا فائنل یکم جون کوکھیلاجائے گا۔ ایشیا کپ کی پہلی چار ٹیمیں ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گے ۔ قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے ۔
اے ایچ ایف اور انڈونیشین ہاکی فیڈریشن کے درمیان ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے معاہدے کی تقریب میں چیف ایگزیکٹو ایشین ہاکی فیڈریشن طیب اکرام اور انڈونیشیا ہاکی فیڈریشن کےحکام شریک ہوئے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More