کراچی (پاک ترک نیوز) کراچی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کیخلاف کپتان کی ذمہ دارانہ اننگز جاری ہے ۔قومی ٹیم نے کھانے کے وقفے تک 3وکٹوں کے نقصان پر 254رنز بنا لئے ہیں۔
کپتان بابر اعظم 133جبکہ فواد عالم 3رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔آج آئوٹ ہونیوالے بلے باز عبداللہ شفیق ہیں جنہوں نے 96رنز کی اننگز کھیلی ۔
پاکستان کو جیت کیلئے 252رنز درکار ہیں جبکہ آسٹریلیا کو فتح کیلئے 7وکٹوں کا انتظار ہے ۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے پانچویں دن کا آغاز 2وکٹوں کے نقصان پر 192رنز سے کیا تھا ۔ کپتان بابر اعظم اور عبداللہ شفیق نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا تاہم عبداللہ شفیق 96رنز بنا کر آئو ٹ ہو گئے ۔