یوکرین کا روس کا جنگی بحری جہاز تباہ کرنے کا دعوی

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ اس نے روس کا بحری جنگی جہاز تباہ کردیا جبکہ 2جہازوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔
یوکرین کی وزارت دفاع کے مطابق روس کے زیر قبضہ شہر برجیز کی بندرگاہ پر روسی بحری جنگی جہاز کو تباہ کردیا گیا جبکہ دیگر 2بحری جہازوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
یوکرینی فوج کے حملے کے بعد روسی بحری جنگی جہاز کو آگ لگ گئی ۔ یوکرین کے ڈپٹی وزیر دفاع نے دعوی کیا کہ روس کے بڑے بحری جنگی جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں 20 ٹینکس،45بکتربند گاڑیاں اور400فوجیوں کی گنجائش تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More