چینی وزیر خارجہ کا دورہ بھارت، کیا سرحدی تنازع حل ہو سکے گا؟

نئی دہلی (پاک ترک نیوز)
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نئی دہلی کے دورے پر ہیں جو کہ چین کے کسی وزیر کا بھارت کا دوسال بعد پہلا دورہ ہے۔ چین اور بھارت کے درمیان تعلقات میں ایک عرصے سے کشیدگی پائی جاتی ہے جس کی وجہ نہ صرف بھارت کے چین مخالف امریکی اتحاد میں شامل ہونا ہے بلکہ دونوں ممالک کےد رمیان لداخ کے علاقے میں سرحدی تنازع بھی ہے۔
یہ دورہ اسلیے بھی اہم ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ نے وانگ یی کے پاکستان میں او آئی سی کے اجلاس کے دوران کشمیر پر بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول سے ملاقات ہوئی ، لیکن اس حوالے سے حکام کی جانب سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ وانگ یی کی بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے بھی ملاقات طے ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بھارت آنے سے پہلے افغانستان کا بھی مختصر دورہ کیا۔ اس دورہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان بارڈر پر کشیدگی کے علاوہ یوکرین کے حوالے سے بات چین کی توقع کی جارہی ہے۔ چین اور بھارت دونوں نے یوکرین پر روسی حملے مذمت نہیں کی اور اقوام متحدہ میں بھی روس مخالف ووٹ نہیں دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More