سابق یوکرینی سیاستدان کی اہلیہ 28ملین ڈالرز کے ہمراہ ملک سے فرار ہوتے گرفتار

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین کے سابق سیاستدان کی اہلیہ 28ملین ڈالرز کی رقم لے کر بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلی گئی۔یہ رقم پاکستانی روپوں میں تقریباً پانچ ارب بنتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق یوکرینی سیاستدان اور بزنس مین آئیگور کووسکی کی اہلیہ کو پڑوسی ملک کی سرحد کے قریب سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مبینہ طور پر 28ملین ڈالرز کی خطیررقم سے بھرے ہوئے بیگوں کے ہمراہ پڑوسی ملک فرار ہونا چاہتی تھیں۔ان کی ہنگری کی سرحد سے گرفتار کیا گیا ۔


یہ رقم یوروز اور ڈالروں میں تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیگ میں کتنی خطیر رقم موجود ہے جو کہ پاکستانی روپوں میں پانچ ارب روپے بنتے ہیں۔
اس بارے میں سابق یوکرینی سیاستدان آئیگورکووسکی کا کہنا ہے کہ ان کی بیوی بچے کی پیدائش کیلئے بیرون ملک جا رہی تھیں البتہ انہوں نے کہا ہے کہ اہلیہ کے پاس رقم سے بھرے ہوئے سوٹ کیسز نہیں تھے۔
یوکرین کے سابق سیاستدان آئیگور کووسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس موجود تمام دولت یوکرین کے بینکوں میں موجود ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More