ریاض (پاک ترک نیوز)سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں کے باعث معطل کی جانے والی آن آرائیول ویزے کی سہولت بحال کردی گئی ہے۔ تاہم یہ سہولت امریکی برطانوی اور یورپی یونین میں شامل ممالک کے شہریوں اور ان افراد کے لیے ہے جن کے پاس امریکہ ، برطانیہ اور شینگن کا کارآمد ویزا ہوگا۔
سعودی محکمہ جوازات کے مطابق ملک میں 2019 میں شروع کیا جانے والاآن آرائیول ویزا پروگرام مملکت میں کورونا کی وجہ سے سفری پابندیوں کے باعث معطل کردیا گیا تھا ۔ اب پابندیوں میں دوہفتے قبل نرمی کئے جانے کے بعد یہ پروگرام دوبارہ بحال کر دیا گیاہے۔
مذکورہ ممالک کے شہری اور وہ افراد جن کے پاس امریکہ ، برطانیہ یا شینگن کا کارآمد ویزا ہے وہ اب مملکت آنے کے لیے یہ سہولت حاصل کرسکتے ہیں جس کےلیے وہ سعودیہ ایئرلائن، ناس اوراے ڈیل ایئرکے ذریعے سفر کرتے ہوئے مملکت آنے پر 12 ماہ کے لیے کارآمد آن آرائیول سیاحتی ویزا جاری کراسکتے ہیں جس کے لیے انہیں پیشگی کسی ادارے کو درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
وہ مسافر جن کے پاس مذکورہ ممالک میں سے کسی کا کارآمدویزا ہوان کےلیے لازمی ہے کہ وہ مملکت آنے سے قبل ان ممالک کا کم از کم ایک سفر کرچکے ہوں ۔
اگلی پوسٹ