انقرہ ( پاک ترک نیوز) ’جناح ینگ رائٹرز ایوارڈز‘ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے ایوارڈز کی تقریب میں مضمون نویسی کا مقابلہ آج انقرہ میں ہوا۔ ترکی کے نائب وزیر برائے قومی تعلیم پروفیسر ڈاکٹر پیٹیک اسکر مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں طلباء، ماہرین تعلیم، سفارت کاروں اور محکمہ تعلیم کے مختلف سربراہان نے بھی شرکت کی۔
پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب، مضمون نویسی کا مقابلہ پاکستان ایمبیسی پبلک ڈپلومیسی کے اقدامات کی ایک اہم خصوصیت ہے۔ مضمون نویسی کا مقابلہ ترکی کے سینئر ہائی اسکول کے طلباء کے درمیان ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔ مقابلے کے پانچویں راؤنڈ کا تھیم ’’پاکستان ترکی برادرانہ تعلقات کا ماضی، حال اور مستقبل‘‘ تھا۔
س موقع پر خطاب کرتے ہوئے ترکی کے نائب وزیر برائے قومی تعلیم پروفیسر ڈاکٹر پیٹیک اسکر نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم بھائی چارے اور دوستی کے اس پل کو مضبوط کریں جسے ہمارے آباؤ اجداد نے ماضی میں تعمیر کیا۔ مشترکہ اقدامات، جیسا کہ جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ کا مقصد تعلیم میں تعاون کو مزید گہرا کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے بندھن کو مضبوط کرنا ہے۔ نائب وزیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان میں ترکی اور ترکی معارف فاؤنڈیشن کے سکولوں میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلیم کے شعبے میں بڑھتے ہوئے تعاون کی عکاس ہیں۔
ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ اس سال پاکستان اور ترکی دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں اور جناح ینگ رائٹرز کمپی ٹیشن کے 5ویں ایڈیشن کی ایوارڈ تقریب دوستی کے خوبصورت سفر کا ایک اور خوشگوار لمحہ ہے۔
سفیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بانی پاکستان محمد علی جناح نے ترک قیادت کی مدبرانہ حکمت عملی، جرات اور دور اندیشی اور اس کے عوام کی بہادری کی بے حد تعریف کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے اور دوستی کے لازوال رشتوں کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اپنے آباؤ اجداد کی وراثت کو آگے بڑھاتے ہوئے، دونوں ممالک کی قیادت کا وژن اس تاریخی رشتے کو مضبوط سٹریٹجک شراکت داری میں بدلتارہے گا، جس میں انسانی کوششوں کے تمام شعبوں خاص طور پر تعلیم اور ثقافت کے میدان شامل ہیں۔
88 Yil Cumhuriyet Anadolu Lisesi Trabzon کے Kader Uluduz نے پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسرا انعام Karlisu Sosyal Bilimler Lisesi Hatay کے ابراہیم ڈومیز اور Selcuklu Anadolu Lisesi Konya کی ندا نور اوزمین نے تیسری
پوزیشن حاصل کی ۔