بزرگ خواتین محرم کے بغیر بھی عمرہ کاویزہ لے سکتی ہیں

بزرگ خواتین محرم کے بغیر بھی عمرہ کاویزہ لے سکتی ہیں
ریاض(پاک ترک نیوز)
— وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ خواتین اب محرم کے بغیر عمرہ کا ویزہ حاصل کر سکتی ہیں لیکن ایک شرط پر اور وہ یہ ہے کہ انکی عمر 45سال یا اس سے زیادہ ہو۔
گذشتہ روز جاری ہونے والے بیان میںوزارت نے واضح کیا ہےکہ بیرون ملک سے عمرہ کرنے کے لیے آنے والی خواتین کے لیے صرف 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین ہی بغیر محرم کے عمرہ ویزہ حاصل کر سکتی ہیں۔البتہ خواتین "خواتین کے گروپ” کے اندر عمرہ ویزہ جاری کروا سکتی ہیں جس کے لئے مجاز مقامی ایجنٹ کو خواتین کا گروپ بنانا چاہیے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عمرہ اور حرمین شریفین کی زیارت کے لئے آنے والے زائرین پر عائد پابندیاں بتدریج اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اور اس ضمن میں کورونا وائرس کے حوالے سےلگائی گئی تقریباً تمام پابندیاں اٹھائی جا چکی ہیں۔ اور ساتھ ہی دونوں مقدس مساجد کو نمازیوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ تاہم عمرہ کی ادائیگی کے لئے پیشگی اجازت کا حصول ، مطاف کعبہ میں عام لوگوںپر طواف کی پابندی اور خانہ کعبہ کے اردگر موجود سیکورٹی حصار وہ پابندیاں ہیں جو تا حال برقرار ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ رواں سال حج بیت اللہ کے موقع پر یہ پابندیاں بھی اٹھالی جائیں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More