چین کی کابل کو سی پیک میں شمولیت کی پیشکش

بیجنگ (پاک ترک نیوز)
چین ، پاکستان اور افغانستان مشترکہ طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری کو افغانستان تک توسیع دے سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے ایک اجلاس میں کیا جس میں پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔
وانگ یی نے کہ اکہ موجودہ حالات میں چین، افغانستان اور پاکستان کو سہ فریقی تعاون کے طریقہ کار کو دوبارہ شروع کرنا چاہئے اور سیاسی، اقتصادی ترقی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی احترام، مشاورت اور باہمی فائدے ے اصولوں پر پیشگی تعاون کو آگے بڑھانا چاہئے۔
انہوںنے کہا کہ ہم مشترکہ طور پر بی آر آئی کی تعمیر کریں گے ، چین پاکستان اقتصادی راہداری وک افغانستان تک روسیع دیں گے جس سے افغانستان کو علاقائی مواصلاتی نظام سے جڑنے کا موقع ملے گا۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان بیرونی دنیا کے ساتھ روابط مضبوط کرنے ، عالمی برادری کے تحفظات کو دورکرنے کیلئے افغانستانکی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے افغانستان کے منجمد اثاثے واپس کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
افغانستان کے وزیر خارجہ متقی نے کہا کہ انکی حکومت خواتین اور بچوں کے حقوق بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی برادری کے تحفظات کو سمجھتی ہے اور اس معاملے کو فعال اور منظم طریقے سے آگے بڑایا جائے گا۔
متقی نے کہا کہ افغانستان دہشتگردوں اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

دیگر ملاقاتیں:
اس اہم کانفرنس کے دوران قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن الثانی نے بھی وانگ یی سے ملاقات کی جس میں انہوںنے کہا کہ قطر ون چائینا اصول کی حمایت کرتا رہے گا اور چین کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کی بھی مخالفت کرےگا۔
اسکے علاوہ وانگ یی نے ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میریدوف کے ساتھ بھی ملاقات کی جس میں باہمی تعاون کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More