ڈالر کی اونچی اڑان جاری ،قیمت 183روپے 40پیسے ہوگئی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے ۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت مزید 84پیسے کم ہو گئی ۔ ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 84پیسے اضافے کےبعد قیمت 183روپے 40پیسے پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری رہی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 84 پیسے کا مزید اضافہ ہوا۔امریکی ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح 183 روپے 48 پیسے پر بند ہوا۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہو کر 182 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More