روس بھی عمران خان کی حمایت میں آگیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ امریکہ نے روس کا دورہ منسوخ نہ کرنے پر عمران خان کو سزا دی ۔روس عمران خان کے دفاع کیلئے میدان میں آگیا۔
روسی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں صدر عارف علوی کی جانب سے قومی اسمبلی کی تحلیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ’’ جب وزیراعظم عمران خان نے فروری میں ماسکو کا دورہ کرنا تھا تو اس وقت امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی وزیراعظم پر یہ دورہ منسوخ کرنے کے لیے زبردست دباؤ ڈال رہے تھے۔
پھر عمران خان کے دورہ روس کے وقت ، امریکاکے نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ڈونلڈ لیو نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیر کو طلب کر کے دورہ فوری طور پر منسوخ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا مگر یہ مطالبہ بھی رد کر دیا گیا۔
روسی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے اس بارے میں کوئی شک نہیں رہ جاتا کہ امریکانے ’نافرمان‘ عمران خان کو سزا دینے کا فیصلہ کیا۔
وزیراعظم کی جماعت کے ارکان کا ایک گروہ اچانک اپوزیشن میں چلا گیا اور پارلیمان میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرا دی گئی۔
روس کے مطابق یہ امریکاکی جانب سے ایک آزاد ریاست کے اندرونی معاملات میں اپنے خود غرض مقاصد کی خاطر شرمناک مداخلت کی ایک اور کوشش ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More