سرینگر (پاک ترک نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دونوں افراد کو پلوامہ کے علاقے آریگام ترال میں شہید کیا گیا ۔ قابض بھارتی فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا ۔
بزدلانہ کارروائی میں قابض بھارتی فوج نے گولیاں مار کر نہتے نوجوانوں کو شہید کیا۔ اہل علاقے نے قابض بھارتی فوج کیخلاف شدید احتجاج کیا ہے۔