ڈالر کی قیمت میں کمی ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی (پاک ترک نیوز) ڈالر کی قمت میں 48پیسے کی کمی ہوئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے ۔
پانچ ہفتے کی اونچی اڑان کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے پاکستانی روپے کے مقابلے قدر میں 48 پیسے کمی کے بعد ڈالر 187 روپے 70 پیسے پر فروخت ہوا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی استحکام آنے لگا، 256 پوائنٹس اضافے سے 100 انڈیکس 44 ہزار 52 کی سطح پر پہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More