وزیراعلی پنجاب کا انتخاب کچھ دیر بعد ہو گا

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلی پنجاب کا انتخاب کچھ دیر بعد ہو گا ۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کریں گے ۔ حکومتی اتحاد کی جانب سے پرویز الہی جبکہ اپوزیشن اتحاد نے حمزہ شہباز کو نامزد کر رکھا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کی صدارت میں کچھ دیر بعد شروع ہو گا ۔ اجلاس میں وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہو گی ۔صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف کے 183، ق لیگ کے 10 ارکان ہیں۔ ن لیگ کے 165 اور پیپلزپارٹی کے 7 ارکان ہیں۔ راہ حق پارٹی کا ایک اور 4 آزاد ارکان ہیں۔ کامیاب امیدوار کو کم از کم 186 ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔ پنجاب اسمبلی کےایوان میں اوپن ووٹنگ سے فیصلہ ہوگا۔
ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری نے کہا کہ تمام دوستوں سے تعاون کی اپیل ہے، اسمبلی رولز کے مطابق الیکشن کراؤں گا، عدالت کا فیصلہ ہے وزیراعلیٰ کا انتخاب شفاف ہونا چاہیئے، کوئی سمجھتا ہے ماحول خراب کرے گا تو پریشر لوں گا نہیں پریشر دوں گا، آج انتخاب صاف اورشفاف ہوگا، کل آئی جی سے ملاقات ہوئی، سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More