اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ایوان صدر میں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ۔ قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے وفاقی کابینہ سے حلف لیا ۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی ۔
38رکنی وفاقی کابینہ میں 30وفاقی وزرا ،4وزیرمملکت اور 4مشیر شامل ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے 16،پی پی کے 12،جے یو آئی کے 4ایم کیو ایم کے 2اراکین جبکہ جہانگیر ترین گروپ کا ایک رکن شامل ہوگا۔بلوچستان عوامی پارٹی، مسلم لیگ ق اور جمہوری وطن پارٹی کا ایک ایک رکن بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔
فارمولے کے مطابق کابینہ میں 30 وفاقی وزیر، 3 مشیر اور چار وزیر مملکت ہوں گے، ان میں مسلم لیگ ن کے 12 وفاقی وزیر ،2 وزیر مملکت اور دو مشیر، پیپلزپارٹی کے 9 وفاقی وزیر، 2 وزیر مملکت اور ایک مشیر شامل ہو گا۔
جے یو آئی ف کے چار، ایم کیو ایم کے 2 ، بلوچستان عوامی پارٹی، مسلم لیگ ق اور جمہوری وطن پارٹی کا ایک ایک وفاقی وزیر کابینہ میں شامل ہو گا۔
وفاقی حکومت نے جہانگیر ترین گروپ کو بھی مرکز میں اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ ڈویژن نے عون چودھری کو وزیراعظم کا مشیر بنانے کی سمری تیار کر لی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی آج وفاقی وزرا سے حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب آج ہو گی۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے چیئرمین سینیٹ کو حلف سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔