کابل (پاک ترک نیوز) طالبان نے ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی عائد کردی ۔طالبان ٹیم کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان کی اخلاقی پولیسنگ مہم کے ایک حصے کے طور پر افغانستان میں ٹک ٹاک ویڈیو ایپ پر پابندی عائد کی جائے گی۔
طالبان نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک اور شوٹنگ گیم پب جی پر پابندی عائد کر دی ہے۔
انعام اللہ سمنگانی نے ٹوئٹر پر کہا کہ وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والی سوشل میڈیا ایپلی کیشن “نوجوان نسل کو گمراہ کر رہی ہے۔ ٹک ٹاک کا مواد اسلامی قوانین کے مطابق نہیں تھا، اس لیے اس پر پابندی لگائی گئی۔
یاد رہے افغانستان کی کل آبادی کا تقریباً 23 فیصد انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ہے۔