ڈاکٹر امجد ثاقب نوبل انعام 2022کیلئے نامزد

 

لاہور(پاک ترک نیوز) فلاحی تنظیم اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب نوبل انعام 2022کیلئے نامزد ہو گئے ۔ڈاکٹرامجد ثاقب کوان کے فلاحی کاموں اورانسانی خدمت کے اعتراف کے طورپرنوبل امن انعام2022 کے لئے نامزد کردیا گیا۔
مالٹا کے وزیرخارجہ نے ڈاکٹرثاقب امجد کوامن کے نوبل انعام کے لئے نامزد کیا ہے۔ڈاکٹرامجد ثاقب نے 2001 میں 100 ڈالرسے کام شروع کیا تھا اورتب سے اب تک ان کی تنظیم 50 لاکھ خاندانوں کوایک ارب سے زائد کی مدد فراہم کرچکی ہے۔
فلاحی سرگرمیوں اورمستحق افراد کو مدد اورتعاون فراہم کرنے پرڈاکٹرامجد ثاقب اس سے قبل بھی متعدد بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More