سیویل (پاک ترک نیوز)
ریڈ بل ریسنگ کے ڈچ ڈرائیور میکس ورسٹاپن کو 2021 فارمولا 1 ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے کے لیے لاریئس ورلڈ اسپورٹس مین آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے جو اس کا پہلا ٹائٹل ہے۔
اتوار کے روزاس سال کی ایوارڈز کی تقریب ورچوئل طور پر سپین کے شہر سیویل سے منعقد ہوئی۔ جس میں24 سالہ ورسٹاپن کو پچھلے سیزن میں 10 گراں پری ریسیزجیتنے اور ریکارڈ 18 مرتبہ پہلی تین میں سے کوئی ایک پوزیشن حاصل کرنےپراس ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا۔ جبکہ جمیکا کی اسپرنٹر ایلین تھامسن ہیرا کو ٹوکیو 2020 اولمپک گیمز میں اسکے تین طلائی تمغوں کے لیے لاریئس ورلڈ اسپورٹس وومن آف دی ایئر کا اعزازدیاگیا ہے
یہ امر قابل ذکر ہے کہ لارئیس سپورٹس فار گڈ فاؤنڈیشن کا قیام 1999میں عمل میں آیا تھا جس کے زیر اہتمام لارئیس سپورٹس ایوارڈز اب ایک سالانہ ایوارڈ تقریب ہے جو کھیلوں کے افراد اور ٹیموں کو ان کی سال بھر کی کامیابیوں پر اعزاز دیتی ہے۔