انقرہ
ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی اور برازیل نے تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔میولوت چاوش اوغلو نے یہ بات اپنی برازیلی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہی، اس دوران انہوںنے کہا کہ وہ باہمی تجارت اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے کام کریں گے۔چاوش اوغلو نے کہا کہ ملاقات کے دوران دونو ں فریقین کے جانب سے دفاع، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون پر توجہ دی گئی۔دونوں ممالک نے اہم معاہدوں پر بھی دستخط کیے جس سے ثقافتی اور سیاسی تعلقات مضبوط ہوں گے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے قتل برازیل سے ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد تقریبا ایک لاکھ تھی جو کہ لاک ڈاون کی وجہ سے کم ہوگئی۔چاوش اوغلو نےکہا ہماری کوشش ہوگی کہ اب یہ تعداد بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ ہوجائے۔ہم برازیل کے سیاحوں کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں اور ہماری خواہش ہےکہ ترک شہری بھی برازیل کا دورہ کریں۔
اس حوالے سے ترک وزیر خارجہ نے ٹرکش ایئر لائنز کی برازیل کیلئے پروازیں بڑھانے کے حوالے سے اپنے عزم کا بھی اظہا رکیا۔