استبول (پاک ترک نیوز ) پاکستانی نوجوان گلوکار جبران راحیل نے ترکی میں ہونے والا آئی سی گلوبل سنگنگ مقابلہ جیت لیا ۔ اس مقابلے میں ترکی، بوسنیا، شام، ایراق، ایران، کوسوو، کینیڈا، انڈونیشیا اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے گلوکاروں نے حصہ لیا تھااور انہوں نے عربی ، ترکی ، انگریزی اور اردو زبان میں گیت گائے ۔
جبران راحیل کے مطابق اس مقابلے سے متعلق انہیں مشہور گلوکار نجم شیراز کے ذریعے علم ہوا ۔ جس پر انہوں نے اپنا آڈیشن بھجوایا۔اس مقابلے میں پاکستان سے 4500 افراد نے آڈیشن دیالیکن فائنل راؤنڈ میں اس سمیت دنیا بھر سے صرف 36 گلوکار پہنچ پائے ۔ چارراؤنڈ کے مقابلوں کے بعد فائنل راؤنڈ میں آٹھ گلوکاروں نے کوالیفائی کیا اور پھر پاکستانی گلوکار جبران راحیل نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کردیا۔
آئی سی گلوبل سنگنگ مقابلے کے پانچ ججز میں پاکستان کے معروف گلوکار نجم شیراز اور ان کی اہلیہ سلویٰ نجم بھی تھیں ۔ دیگر ججز میں حمودالخردر، میسوت کرتس، الیاس ماؤ شامل تھے۔