امریکی وزیر خارجہ بلنکن کا پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کاپاکستان ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے ٹویٹر پر لکھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے ٹیلیفون کیا ہے، عہدہ سنبھالنے پر انہوں نے مجھے مبارکباد دی جس پر ان کا مشکور ہوں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے مزید لکھا کہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران باہمی، وسیع البنیاد تعلقات کو مضبوط بنانے، امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران اتفاق ہوا کہ باہمی احترام کے ساتھ ملکر کام کرنا ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More