اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) مزمل حسین نے استعفی دیدیا ۔ چئرمین واپڈا نے اپنا استعفی وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا۔
چئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے استعفے میں کہا کہ ذاتی وجوہات کی بناء پرکام جاری نہیں رکھ سکتا، درخواست ہے کہ میرا استعفی منظور کیا جائے۔
یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے 24 اگست 2016 کو چئرمین واپڈا کا چارج سنبھالا تھا۔