متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے

دبئی(پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران 73 سالہ عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
یو اے ای کی سرکاری ایجنسی نے شیخ خلیفہ بن زاید کے انتقال کی تصدیق کردی ۔صدر کے انتقال پر 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر 40 روز کے سوگ کے ساتھ 3 روز کی عام تعطیل بھی ہوگی جب کہ اس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ صدارتی اعلان میں کہا گیا ہےکہ وفاقی سرکاری اور نجی شعبے میں تین دن تک تعطیل رہے گی۔
شیخ خلیفہ بن زاید 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے حکمران تھے اور انہوں نے اپنے والد شیخ زاید بن سلطان آلنہیان کی وفات کے بعد یو اے ای کی قیادت سنبھالی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More