سیالکوٹ(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے جلسے کا مقام تبدیل کرلیا ۔ پی ٹی آئی اب وی آئی پی کرکٹ گرائونڈ میں میدان سجائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پرامن لوگوں پر تشدد کیا گیا، خواجہ آصف کے کہنے پر انتظامیہ حرکت میں آئی، اپنا جمہوری اور آئینی حق استعمال کر رہے ہیں۔
شفقت محمود اور دیگر رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پر امن لوگوں پر تشدد کیا گیا، خواجہ آصف کے کہنے پر انتظامیہ نے تشدد کیا، گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، عثمان ڈار اور دیگر کو فوری رہا کیا جائے، سیالکوٹ میں جلسہ ہر صورت ہوگا۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ عمران خان شام 6 بجےسیالکوٹ پہنچ جائیں گے، ہم جمہوری طریقے سے اپنا حق استعمال کرنا چاہتے ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے، حکومت تشدد کا راستہ اختیار کرنے پرتلی ہوئی ہے، جو بھی نتائج ہوں گے اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔